تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بلیک پینتھر نے کتے کو دبوچ لیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

انٹرنیٹ پر ایک ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی جس میں‌ بلیک پینتھر کو کتے پر حملہ کرتے اور شکار بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت میں محکمہ جنگلات کی پولیس (انڈین فوریسٹ سروس) کے اہلکار سدھا رامین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور مائیکربلاگنگ پلیٹ فارم ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں بلیک پینتھر کو پہاڑی علاقے میں چہل قدمی اور کتے کو شکار بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیک پینتھر نے تیزی سے بھاگتے ہوئے کسی پر حملہ کیا اور اُسے منہ میں دبوچ کر لے گیا۔  بھارتی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ چیتے نے کتے پر حملہ کیا اور اُسے اپنا شکار بنایا۔

مزید پڑھیں: بلیک پینتھر کی پانی میں موجود‌ اژدھے سے لڑائی، ویڈیو دیکھیں

سدھا کے مطابق بلیک پینتھر شکار کے بعد باآسانی علاقے سے فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’بلیک پینتھر آبادی والے علاقوں میں آکر کتوں کو لے جاتے ہیں کیونکہ یہ اُن کا پسندیدہ شکار ہوتا ہے‘۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 24 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -