تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے والے انگلش بولر خوشی سے نہال

کارڈف: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ثاقب محمود قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ لینے پر خوشی سے نہال ہیں۔

پاکستان کے خلاف میزبان ٹیم انگلینڈ کو پہلی فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میری تیاری پہلے سی ہی بہترین تھی، میچ کی ٹریننگ کے لیے صرف ایک ہی دن ملا، منگل کی صبح مانچسٹر میں ہوئی اور اختتام کارڈف میں، آج کے میچ کا وہم و گمان میں بھی نہیں تھا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے جس بھی کاؤنٹی ٹیم میں کھیلا ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی اور آج بھی وہی کیا، مجھے خوشی ہوئی کہ آج کے میچ میں میرا کردار بہت اہم تھا‘۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف شکست کی وجہ بتادی

ثاقب محمود کا کہنا تھا کہ ’دنیا کی نمبر ون ٹیم میں آنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے، اُس کے بعد ہی کسی کی جگہ لی جاسکتی ہے،  مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ موقع ملا، ریڈ بال کرکٹ کھیلنا زیادہ انجوائے کرتا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ لارڈز اور ایجباسٹن کے فل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، آئندہ بھی ایسے ہی کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا تاکہ شائقین کو اچھا کرکٹ دیکھنے کو ملے’۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ثاقب محمود نے کہا کہ ’پہلے اوور میں دو وکٹیں لیں تو یقین نہیں آرہا تھا، بابر اعظم کی وکٹ بہت اہم تھی، مجھے پہلی ہی بال پر وکٹ لینے کا موقع ملا، جو زندگی کی اہم کامیابیوں میں سے ایک ہے کیونکہ بابر اعظم کی وکٹ جلد سے جلد لینا ضروری اور اہم تھا وہ جتنی دیر کریز پر رہتے ہمارے لیے مشکل پیدا ہوتی، ہماری خوش قسمتی تھی کہ ہم نے بابر کو جلد پویلین بھیج دیا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں