تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

برطانیہ میں رات کے وقت‌ آسمان کا رنگ تبدیل، شہری حیران رہ گئے

لندن: برطانیہ میں رات کے وقت  بادلوں کی رنگت تبدیل ہوئی جسے دیکھ کر شہری ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے مغربی علاقے ویسٹ سسیکس کے شہریوں نے گزشتہ شب آسمان پر غیر معمولی بادل دیکھے، جس کے آثار صبح کے وقت بھی نظر آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گیلے اور تیز ہواؤں کا نیا اسپیل برطانیہ میں داخل ہوا ہے جس کی وجہ سے بادلوں کا رنگ تبدیل ہوا۔

ترجمان میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق برطانیہ میں داخل ہونے والے نئے اسپیل کے بعد ہوائیں 86 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

سڑک پر چلنے والے شہریوں نے بادلوں کی تصاویر لے کر انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ اس طرح کا منظر وہ پہلی بار دیکھ رہے ہیں جو اُن کے لیے حیران کن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد گرج چمک کے ساتھ طوفان اور بارش کا امکان ہے، متوقع طوفان کو ’ماما‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا ہے کہ آسمان پر آگ لگ گئی ہےُ۔

Comments

- Advertisement -