تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان کے ماحول دوست اقدامات، عالمی ادارہ بھی متاثر ہوگیا، دیگر ممالک سے سوال

نیویارک: دنیا بھر میں معیشت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’ورلڈ اکنامک فورم‘ نے حکومت پاکستان کی ماحول دوست کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں حکومت کی ماحول دوست پالیسیوں اور گرین پاکستان جیسے منصوبے کی تعریف کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں حکومتی کاوشوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

عالمی ادارے کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان گرین اسپیس جیسے منصوبے میں سرمایہ کاری سے پاکستان تین طریقوں سے مستقبل کو سر سبز و شاداب کررہا ہے‘۔

ورلڈ اکنامک فورم نے اعتراف کیا کہ ’پاکستان نے تمام کول پراجیکٹس منسوخ کر کے پانی سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کردیے ہیں، آئندہ 9 سالوں میں پاکستان میں 60 فیصد بجلی کی پیداوار قابل تجدید وسائل سے ہوسکے گی۔

عالمی ادارے نے اعتراف کیا کہ ’پاکستان نے شجرکاری جیسے منصوبوں پر عمل درآمد کیا، جس سے جنگلات کا تحفظ یقینی بنا اور 85 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں، اس منصوبے کے تحت 5 ہزار نوجوانوں کو نیچر گارڈین کے کورس کروائے گئے جبکہ 15 نئے نیشنل پارک کی تعمیر اور پچاس ملین ڈالرز کے گرین یورو بانڈز متعارف کرائے گئے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ماحول دوست پالیسیاں ، ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا

ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے دیگر ممالک سے سوال کیا کہ آپ گرین (سرسبز) مستقبل کے حوالے سے کیا اقدامات کررہے ہیں؟۔

Comments

- Advertisement -