تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب جانے کے خواہش مند غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب واپسی کے خواہش مند افراد کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے ایک نئی سروس کا اجرا کیا ہے۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے حوالے سے ایک لنک 2u.pw/C9Ab2 جاری کیا گیا اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سعودی عرب پہنچنے سے قبل اس لنک پر جاکر اپنی ویکسی نیشن کے حوالے سے اندراج ضرور کریں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  محکمہ پاسپورٹ نے اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’ ویکسین کے آن لائن اندراج کی بدولت واپس آنے والے افراد کی امیگریشن کارروائی جلد مکمل ہوجائے گی اور انہیں ایئر پورٹ یا بری سرحدی چوکی یا بندرگاہ پر طویل انتظار کی زخمت نہیں کرنا پڑے گی‘۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’کرونا ویکسین کا آن لائن اندراج جی سی سی ممالک کے شہریوں، مختلف قسم کے نئے ویزا ہولڈرز، سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں، ان کے اہل و عیال سب کے لیے ہے یعنی ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے والوں کو اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی‘۔

بیان میں محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ’ یہ پابندی کووڈ  19 کو پھیلنے سے روکنے اور سعودی شہریوں نیز مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی وجہ سے لگائی گئی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -