امریکا کی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون ماسک نے گاڑی کی فروخت کے لیے بٹ کوائن کرنسی استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ ٹیسلا کی نئی گاڑیاں خریدنے کے خواہش مند افراد اب بٹ کوائن کی صورت رقم ادا کر کے بھی گاڑی لے سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’اب ٹیسلا کی تیارہ کردہ گاڑیاں بٹ کوائن کے ذریعے بھی خریدی جاسکتی ہیں‘۔
ایلون نے لکھا کہ بٹ کوائن ادائیگی سے گاڑی خریدنے کی سہولت فی الحال امریکا کے لیے ہے، کوئی بھی شخص ٹیسلا کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیاں خرید سکتا ہے۔
Pay by Bitcoin capability available outside US later this year
— Elon Musk (@elonmusk) March 24, 2021
انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال کے آخر تک امریکا کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
Tesla is using only internal & open source software & operates Bitcoin nodes directly.
Bitcoin paid to Tesla will be retained as Bitcoin, not converted to fiat currency.
— Elon Musk (@elonmusk) March 24, 2021
ایلون نے مزید وضاحت کی کہ فروخت ہونے والی گاڑیوں سے حاصل ہونے والے بٹ کوائن کے عوض کسی کو پیسے دیے جائیں گے اور نہ ہی اسے پیپر کرنسی میں تبدیل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ٹیسلا کمپنی کے مالک نے حال ہی میں بٹ کوائن کی خریداری کے لیے 1.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس کی وجہ سے ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی البتہ کمپنی کے حصص کی قیمت میں بیس فیصد کمی ہوئی ہے۔