تازہ ترین

سعودی عرب: سونے کی قیمتوں میں کمی

ریاض: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے مثبت اثرات سعودی عرب میں بھی نظر آئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مقامی صرافہ بازاروں میں ایک گرام 24 کیرٹ سونے  کی قیمت کمی کے بعد 205.56 ریال تک پہنچ گئی، اسی طرح 21 کیرٹ ایک گرام کی قیمت 179.87 ریال ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: سونے کی قیمت میں اضافہ

سعودی عرب کے صرافہ بازاروں میں 18 کیرٹ ایک گرام سونے کی قیمت 154.17 ریال جبکہ 14 کیرٹ کی ایک گرام قیمت 119.91 ریال تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کمی ہونے کی وجہ سے سعودی عرب کی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 17 مارچ کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے بعد ایک گرام کی قیمت 182.82 ریال تک پہنچ گئی تھی جبکہ 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.94 ریال تک پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.71 ریال  جبکہ 14 قیراط سونے کی قیمت 121.88 ریال ریکارڈ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں  21 قیراط سونے کی مانگ بہت زیادہ رہتی ہے، علاوہ ازیں خلیجی علاقوں میں بھی  21 قیراط کی خرید و فروخت کا زیادہ رجحان دیکھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -