اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

حمزہ علی عباسی کے بیٹے سیلفی کے شوقین نکلے!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے بیٹے اور شوہر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔

نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی، حمزہ علی عباسی اور مصطفیٰ عباسی کی سیلفی اسٹوریز پر شیئر کی۔

نیمل خاور خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں تینوں بہت ہی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کے صاحبزادی مصطفیٰ عباسی کے سیلفی بنوانے کے انداز نے مداحوں کو بہت زیادہ متاثر کیا، صارفین نے مصطفیٰ کی بہت زیادہ تعریف بھی کی۔

اس تصویر میں مصطفیٰ عباسی موبائل کیمرے کی طرف اس طرح متوجہ ہیں جیسے انہیں سیلفی بنوانے کا بہت زیادہ شوق ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں