تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 3864 تک پہنچ گئی

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 864 ہو گئی ہے، جبکہ وائرس سے اموات 54 تک پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے کیسز پاکستان میں بھی تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اموات کا سلسلہ بھی نہیں رک رہا، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں دوران 577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 1918 اور سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202 کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں83 کیسز رپورٹ ہوئے، گلگت میں 211، آزاد کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 59 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جان لیوا وائرس کے اکتالیس فیصڈ کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا میں مبتلا مزید 4 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 429 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبر پختونخوا میں 17، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد اور بلوچستان میں 11 مریض نے دم توڑا ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3088 ا فراد کےٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے

واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے فرئن لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو وائرس کا شکار بن کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

Comments

- Advertisement -