تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خام سونے سے بھری درجنوں بوریاں برآمد

مصر میں پولیس نے خام سونے سے بھری 54 بوریاں ضبط کر لیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسوان کے علاقے میں پولیس نے تلاشی کے دوران ایک ٹرک کو روکا اور چیکنگ کے دوران سونے سے بھری بوریاں برآمد ہوئیں۔

اسوان سیکورٹی ڈائریکٹر میجر جنرل مصطفیٰ عبدالفتاح کا کہنا ہے کہ خام سونے کی منتقلی کی رپورٹ ملی تھی جس پر پولیس نے ناکہ لگا کر ٹرک کو روکا۔

بتایا گیا ہے کہ ٹرک سے خام سونے کی 54 بوریاں قبضے میں لی گئیں ہیں جن کا وزن 2700 کلو گرام ہے۔

قاہرہ اسوان روز پر پولیس کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے اور ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اسوان مصر کا معروف سیاحتی علاقہ ہے جہاں پولیس کی سخت نگرانی رہتی ہے اور کسی بھی غیرقانونی حرکت پر پولیس کا ردعمل فوری ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -