تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سام سنگ کا ’سستا ترین‘ فائیو جی فون متعارف

سیؤل: موبائل بنانے والی کمپنی سام سنگ نے 5جی ٹیکنالوجی سے لیس سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی کی اے سیریز کا فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس A32 نامی ماڈل متعارف کرایا، جسے سستا ترین قرار دیا جارہا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل فون میں میڈیا ٹیک ڈیمنسٹی 720‘ چپ نسب کی گئی ہے جسے فون کا دل قرار دیا جارہا ہے۔

یہ فون 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا۔ فیچرز کے اعتبار سے قیمتوں میں فرق بھی رکھا گیا ہے۔

اس فون کی بیٹری پانچ ہزار ایم اے ایچ ہے، مختصر وقت میں زیادہ چارجنگ کے لیے 15 واٹ کا تیز ترین چارجر بھی فون کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ اے 32 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم ہے جبکہ اس میں ون یو آئی 3.0 بھی دیا گیا ہے۔

اگر اسکرین کی بات کی جائے تو تمام اے 32 کے تمام ماڈلز کی اسکرین کا سائز 6.5 انچ ہے جبکہ اس میں ٹی ایف ٹی پینل بھی نصب کیا گیا ہے، جو 720پی ریزولیشن فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

فون میں چار کیمرے ہیں جن میں سے مرکزی 48 میگا پکسل جبکہ دوسرا 8، تیسرا 5 اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ کیمرہ ہے، فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔  یہ فون سفید ، سیاہ ، نیلے اور وائلٹ رنگ میں دستیاب ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ فون فی الحال یورپ اور تھائی لینڈ میں متعارف کرایا گیا۔ تھائی لینڈ میں اس فون کی قیمت 333 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 53 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

Comments

- Advertisement -