تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

کھانے پینے میں‌ ان اشیا کا استعمال آپ کو کرونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے

واشنگٹن: امریکا کے طبی اور تحقیقی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کھانے اور پینے میں چند اشیا کا استعمال کرونا سے متاثر ہونے کے امکانات کم کرسکتا ہے۔

دنیا بھر میں تباہی مچانے کے بعد کرونا نے اپنی شکل تبدیل کرلی ہے، جس کو ماہرین پہلے سے زیادہ خطرناک اور نقصان دہ قرار دے رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے فی الوقت ویکسین کو علاج قرار دیا، جس کی خوراک کے بعد وائرس کی ہلاکت خیزی کم ہوسکتی ہے کیونکہ انسان کے جسم میں مدافعتی نظام متحرک ہوتا ہے۔

کرونا کی روک تھام کے حوالے سے دنیا بھر میں مختلف تحقیقات کی گئیں، حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں امریکی ماہرین نے اس نتیجے پر پہنچے کہ کافی پینے اور سبزی کے استعمال سے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بچوں اور نوجوانوں کو کووڈ 19 سے معمولی خطرہ

امریکا کے طبی و تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک کپ کافی کا استعمال کر کے مہلک وبا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے سامنے یہ بات آئی کہ روزانہ ایک کپ کافی استعمال کرنے والے ہر دس میں سے ایک فرد کرونا سے محفوظ رہا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ کافی میں کچھ ایسے اجزا شامل ہیں جو انسان کے مدافعتی نظام کو طاقتور اور صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزیوں کا باقاعدہ استعمال بھی  کرونا وائرس کا شکار ہونے سے بچا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دل دھڑکنے کا سبب کووڈ بھی ہوسکتا ہے

ماہرین نے بتایا کہ گوشت میں قیمہ، آگ پر سینکی ہوئی بوٹیاں بھی کرونا سے متاثر کرسکتی ہیں،  جبکہ چائے اور پھل کا استعمال کرونا وائرس پر قابو کے لیے مددگار نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیق کے لیے چالیس ہزار نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کر کے ایک کو روزانہ ایک کپ کافی  اور ہر دوسرے دن ایک وقت کھانے میں سبزی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -