تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹویٹر سروس متاثر، کمپنی نے تصدیق کردی

نیویارک: سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر کی سروس دنیا بھر میں اچانک متاثر ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کو رات گئے ٹویٹر صارفین نے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی نہ ہونے کی شکایت کی، ان صارفین کا تعلق کسی مخصوص ملک نہیں بلکہ دنیا بھر سے تھا۔

سروس متاثر ہونے کے بعد کمپنی کی جانب سے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی۔ اپنے ٹویٹ میں ٹویٹر نے بتایا کہ ’چند صارفین کو ٹائم لائن پر نئے کمنٹس نہ ملنے کی شکایت ہے‘۔

کمپنی نے سروس متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس مسئلے کے حل کے لیے کام کررہے ہیں، ماہرین جیسے ہی اس خامی پر قابو پائیں گے تمام صارفین کی ٹائم لائن واپس آجائے گی‘۔

ٹوئٹر کی سروسز متاثر ہوتے ہی دنیا بھر کے صارفین نے اپنی ٹائم لائن لوڈ کرنے اور ٹوئٹس کرنے میں مشکلات پیش آنے کا تذکرہ کیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹویٹر ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

ٹیکنالوجی اور ویب سروسز پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’جمعے کے روز دنیا بھر سے چالیس ہزار سے زائد صارفین نے سروس تک رسائی نہ ہونے کی شکایت درج کرائی‘۔

Comments

- Advertisement -