تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا بلڈ پریشر کم ہوا تھا، وہ کل پمز میں چیک اپ کے بعد گھر روانہ ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی سستے بازار کے دورے کے بعد طیعت خراب ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ آج صبح جتھے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے، جتھے پیٹرول بم اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس تھے، حملے میں رینجرز اور پولیس اہلکار محبوس ہوگئے، 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ مرکز میں حملے کے لیے 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے، پولیس کی طرف سے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا گیا، جوابی کارروائی ذاتی دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے کی گئی۔

انہوں نے لکھا کہ جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -