تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

جہلم: کویت سے آنے والے دلہا کی ہیلی کاپٹر میں انٹری

جہلم: پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے پھالیہ میں دلہا ہیلی کاپٹر پر اپنی دلہن لینے پہنچ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے منگوال غربی سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپنی دلہن کو رخصت کرانے کے لیے ہیلی کاپٹر میں پھالیہ پہنچا، جم خانہ پہنچنے پر میزبانوں نے باراتیوں کا شاندار استقبال کیا۔

ہیلی کاپٹر میں دلہا کے ساتھ اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے، جنہوں نے لینڈنگ کے بعد ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور غیر ملکی کرنسی نچھاور کی۔ ہیلی کاپٹر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی نچھاور کی گئی۔

ایک دوست نے بتایا کہ دلہا محمد صدیق کویت میں نجی کسنٹریکشن کمپنی کا مالک ہے، جس نے 15 ہزار ڈالرز کرایے پر بارہ گھنٹے کے لیے ہیلی کاپٹر حاصل کیا۔

Comments

- Advertisement -