جاوید میانداد کے 47 سال پرانے ریکارڈ کی یاد تازہ

لاہور: آج سے 47 سال قبل لیجنڈ پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے ایک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کی یاد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاوید میانداد کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ ہی ان کے ورلڈ ریکارڈ کا ذکر کیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے کہ آج کے دن 47 سال قبل جاوید میانداد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تقریباً 17 برس کی عمر میں ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
📅 April 1975
🏟️ National Stadium, Karachi
⌚️ 629 minutes
🏏 311 runs#OnThisDay in 1975 – Javed Miandad became the youngest batsman to score a first-class triple-century when he achieved the feat for Karachi Whites against National Bank at the age of 17 years 310 days. pic.twitter.com/KDOIaOySMo— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 19, 2021
جاوید میانداد نے 14 اپریل 1975 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 311 رنز بنائے تھے۔
اس ریکارڈ کو بنانے کے وقت جاوید میانداد کی عمر 17 سال 310 دن تھی اور وہ 629 منٹ تک وکٹ پر موجود رہے تھے، ان کی ٹیم کراچی وائٹس نے اس اننگز کی بدولت نیشنل بینک کی ٹیم کو شکست دی تھی۔