تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاکستان کیخلاف سیریز: زمبابوین کپتان نے بڑا دعویٰ کردیا

ہرارے: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل زمبابوین کپتان شان ولیمز نے بڑا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل زمبابوین کپتان شان ولیمز کا کہنا ہے کہ بابر اعظم زبردست کھیل رہے ہیں لیکن ہمارے پاس بابر اعظم کو روکنے کے لیے بولر موجود ہیں۔

شان ولیمز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز جیتی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کل ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک کھیلے گئے تمام 14 ٹی ٹوینٹی میچوں میں جیت پاکستان کے نام رہی۔

اگرچہ پوائنٹس کم ہونے یا بڑھنے سے پاکستان کی چوتھی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا مگر صرف ایک شکست کی صورت میں پانچویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے اس کا فرق صرف 5 پوائنٹس کا رہ جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں اس وقت انگلینڈ کی ٹیم 272 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ 270 پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسرے اور 267 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا تیسرے نمبر موجود ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا، جہاں کھیلے گئے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -