تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بچہ ٹرین کی زد میں آنے سے کیسے بچا؟ ویڈیو نے دل دہلا دیے

نئی دہلی: بھارتی ریاست ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر پٹری پر گرے بچے کو ایک شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آنے سے بچالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واگنی ریلوے اسٹیشن پر ایک نابینا خاتون اپنے بچے کے ساتھ جارہی تھیں کہ اچانک بچے کا توازن بگڑا اور وہ لڑکھڑا کر پٹری پر گرگیا۔

اسی وقت ٹرین چند لمحوں میں بچے تک پہنچنے والی تھی لیکن ریلوے کے سوئچ مین میور شیلکے نے بہادری سے بچے کی جان بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح میور شیلکے بھاگتے ہوئے بچے تک پہنچنے اور اس کی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ کچھ سیکنڈز میں ہی ٹرین وہاں پہنچ چکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق بچے کو ٹرین کی زد سے بچانے والے ریلوے ملازم کو خصوصی ایوارڈ و انعام سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -