تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

وزیراعظم عمران خان سابق بھارتی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے متاثر ہونے والے بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر من موہن سنگھ کی صحت یابی کے حوالے سے تہنیتی پیغام جاری کیا۔

اپنے بیان میں عمران خان نے منموہن سنگھ کی صحتیابی کیلئےدعا اور نیک خواہش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی کوروناء سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں‘۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو ایک روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  میں داخل کرلیا گیا۔ ڈاکٹرز نے من موہن سنگھ کی صحت کو تسلی بخش اور خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے بھارت میں بے تحاشہ اموات، قبرستانوں میں جگہ ختم

یاد رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر قہر برسا رہی ہے جس کی وجہ سے یومیہ بنیادوں پر نئے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت مختلف ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور کررہی ہے، جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -