تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

طیارہ صرف ایک مسافر کو لے کر کیوں روانہ ہوا؟

قاہرہ: مصر کے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت عجیب و غریب صورت حال پیش آئی جب سوڈان کا ایک طیارہ صرف ایک مسافر کے ساتھ واپس روانہ ہوا جبکہ باقی مسافروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملے کا سفر بھی منسوخ کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کپتان نے مسافروں کے ساتھ سفر کرنے سے انکار کردیا اور پرواز کی روانگی میں پانچ گھنٹے کی تاخیر بھی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 42 سالہ سوڈانی خاتون جن کا پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت تھا سوڈان ایئرویز کی پرواز ایس ڈی 102 خرطوم سے مسافروں کو لے کر قاہرہ پہنچی ہی تھی کہ متاثر مسافر کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

حکام نے مسافر خاتون کو اسی جہاز میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق سوڈانی پرواز ایس ڈی 103 کا خرطوم جانے کی تمام کارروائی مکمل کرلی تھی تاہم کپتان نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر انہیں طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔

ایئرپورٹ حکام نے جہاز کے کپتان سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لیے ایک سے زیادہ بار بات کی کہ دیگر مسافروں کو بھی ساتھ سفر کرنے کی اجازت دیں، اور جہاز کی آخری سیٹوں میں متاثرہ مسافر کے لیے علیحدہ سیٹ مختص کر دی جائے، انہیں مخصوص طبی کٹ بھی دی جائے لیکن کپتان نے مکمل انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پانچ گھنٹوں کی بات چیت کے بعد عملے کے چار ارکان کے ساتھ مسافر کو اکیلے واپس خرطوم لے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور باقی 29 مسافروں جن میں سات مصری اور 22 سوڈانی شامل تھے جن کا سفر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جن میں عملے کے آٹھ ارکان بھی شامل تھے۔

طیارے سے خرطوم جانے والے دیگر مسافروں کو ایئرپورٹ کے قریب دو ہوٹلوں میں منتقل کردیا گیا جہاں وہ خرطوم جانے کے لیے اگلی پرواز تک قیام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -