تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

یوٹیوب صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل، نئی سہولت متعارف

کیلی فورنیا: ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے نئی سہولت متعارف کرادی۔

یوٹیوب صارفین کی شکایت تھی کہ انہیں اپنے چینل یا اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ میں جاکر تبدیلی کرنا پڑتی ہے، جو بہت مشکل اور کٹھن مرحلہ ہے۔

اب یوٹیوب نے صارفین کے اس مسئلے کو حل کرتے ہوئے نیا فیچر یا سہولت متعارف کرادی جس کے بعد کوئی بھی صارف جی میل اکاؤنٹ کی تصویر تبدیل کیے بغیر یوٹیوب اکاؤنٹ پر تصویر تبدیل کرسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے صارف کو ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وہ نقصان یہ ہے کہ جب کوئی ویریفائیڈ چینل رکھنے والا شخص اپنے نام اور پروفائل تصویر تبدیل کرے گا تو اُس سے بلیو ٹک واپس لے لیا جائے گا، یعنی ویریفائیڈ کی علامت والا ٹک ختم ہوجائے گا۔

ایسی صورت میں صارف کو دوبارہ یوٹیوب انتظامیہ کو ای میل بھیج کر چینل ویری فکیشن کی درخواست دینا ہوگی، طریقہ کار کے تحت کمپنی مقررہ ایام کے بعد چینل کو ویری فائیڈ کردے گی۔

اس نئے فیچر سے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جس کے لیے انہیں درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ڈیسک ٹاپ صارفین

ڈیسک ٹاپ صارفین براؤزر پر یوٹیوب کھولنے کے بعد اکاؤنٹ لاگ ان کر کے یوٹیوب اسٹوڈیو کھولنا ہوگا، جس کے بعد الٹے ہاتھ پر موجود کسٹامائزیشن پر کلک کر کے،  بیسک انفو پر کلک کرنا ہوگا۔

بنیادی معلومات کو ایڈٹ کرنے کے لیے پینسل کے آئیکون پر کلک کرنے کے بعد  صارف نام اور پروفائل پکچر تبدیل کرسکے گا، جس کے بعد اُسے  پبلش کا بٹن دبانا ہوگا، یوں پروفائل پکچر اور نام تبدیل ہوجائے گا۔

موبائل صارفین

اپنے موبائل پر یو ٹیوب کی ایپلی کیشن کھولیں، سیدھے ہاتھ پر موجود پروفائل تصویر پر کلک کرنے کے بعد اکاؤنٹ کے ٹیب پر کلک کریں، بعد ازاں ایڈیٹ چینل پر کلک کر کے پروفائل پکچر اور نام تبدیل کر کے Save کا بٹن دبا دیں۔

Comments

- Advertisement -