پاکستان

جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات، سربراہ شوگر انکوائری کمیشن کو ہٹا دیا گیا

لاہور: شوگر مافیا کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو ہٹا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے تحفظات پر سربراہ شوگر انکوائری کمیشن کو ہٹا دیا گیا، ڈاکٹر رضوان کو انویسٹی گیشن سربراہ کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں ٹیم 70 فیصد سے زائد انکوائری مکمل کرچکی تھی، شوگر مافیا انکوائری ٹیم کو ڈاکٹر رضوان بطور سربراہ دیکھ رہے تھے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سےملاقات کریں گے، ذرائع

واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے ارکان بھی کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم خیال ارکان اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ ہونگے، اہم ترین ملاقات میں جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے کیسز سے متعلق تحفظات سےآگاہ کریں گے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کرنےکیلئےہم خیال ارکان کےنام فائنل کرلئے ہیں، گیارہ قومی اسمبلی اور 22 ارکان پنجاب اسمبلی کے ہم خیال ارکان کل وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شریک ہونگے۔

Comments

احمر کھوکھر

Recent Posts

حیدرآباد میں ٹرانسفار پھٹنے سے 10 افراد جھلس گئے

ٹرانسفار پھٹنے کے بعد گرم تیل سے لوگ جھلس کر زخمی ہوئے

10 منٹ ago

کرونا سے 4 لاکھ اموات کے بھارتی حکومت کے اعداد و شمارغلط اور گمرہ کن قرار

جھوٹ کے سہارے چلنے والی مودی سرکارکی کارکردگی عوام کیلئے سوالیہ نشان ہے

43 منٹ ago

سابق سفیر کی بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سابق سفیر کی بیٹی کے قتل سے متعلق ایس…

1 گھنٹہ ago

کیپٹن باسط علی شہید کے گھر آرمی چیف جنرل باجوہ کی اہلیہ کے ہمراہ آمد

کیپٹن باسط علی 14 جولائی کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید…

2 گھنٹے ago

شہریوں نے گلی محلوں میں قربانی پر پابندیوں کی دھجیاں اڑا دی

شہر بھر میں آلائشوں کے باعث جگہ جگہ گندگی ڈھیر لگ گئے

2 گھنٹے ago

کویت: گھریلو ملازمین کے اہم سہولت کا اعلان

کووڈ ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم سہولت

3 گھنٹے ago