The news is by your side.

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کے استعفے منظور کرلیے

لاہور: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم اور اے این پی کے استعفے منظور کرلیے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے عہدوں میں بھی تبدیلی کردی گئی، حافظ حمد اللہ کو پی ڈی ایم کا سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے حافظ حمد اللہ کی تقرری کی منظوری دے دی، حافظ حمد اللہ نے سیکریٹری اطلاعات پی ڈی ایم کا چارج سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے اے این پی کے میاں افتخار پی ڈی ایم کے سیکریٹری اطلاعات تھے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کا پی ڈی ایم چھوڑنے والی جماعتوں سے بڑا مطالبہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم چھوڑنے والی جماعتیں غلطی تسلیم کریں اور واپس آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط انداز سے پی ڈی ایم چھوڑنے والوں سے کی گئی اپیل پر قائم ہیں، جو رویہ انہوں نے اپنایا ہے کس جمہوری تقاضوں کو پورا کیا گیا۔

فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ معیشت تباہ ہوچکی، کئی سالوں تک معیشت کا جمود برقرار رہے گا، اگلے اجلاس میں غور کریں گے معیشت کو کس طرح بہتر کرایا جاسکے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں