تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کیا روزے میں ویکسین لگوائی جاسکتی ہے؟ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم بیان

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ روزے میں کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا انتہائی مہلک وبا ہے، شریعت کے تناظر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے، روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز عملدرآمد مساجد و مدارس سمیت ہر جگہ کیا جائے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی کمیشن رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا، حال ہی میں شعیب سڈل نصاب کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے یہ رپورٹ آئین کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں: روزے کی حالت میں‌ کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے فتویٰ‌ جاری

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزارت تعلیم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ہم وقت چاہتے ہیں تاکہ اس پر مفصل کام کرکے سفارشات تیار کریں، اس رپورٹ میں تضاد ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے بتایا کہ صدر مملکت نے 70 ایسے موضوعات تیار کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ معاشرے میں بہتری پیدا ہو، صدر مملکت، وزیراعظم اور وزارت قانون کے مشکور ہیں جنہوں نے 12 ممبران ایسے دئیے جو بڑی شخصیات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزے کی حالت میں ویکسین لگوائی جاسکتی ہے، ریاست مدینہ کے حوالے سے ہم اپنی تجاویز دے چکے ہیں کچھ تجاویز پر عمل ہوچکا ہے اور کچھ پر وقت کے ساتھ ساتھ عمل ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -