تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کنگنا رناوت کی مسلمان اداکار کے والد کے حوالے سے غلط بیانی پکڑی گئی

ممبئی: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے پشاور سے تعلق رکھنے والے شہری تاج محمد کے بارے میں غلط بیانی کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا، پشاور سے تعلق رکھنے والے میر تاج محمد دراصل بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ خان کے والد تھے۔

کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے کنگ خان کے والد کے حوالے سے غلط بیانی کی، اس غلط بیانی کو پکڑ کر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کا پوسٹ مارٹم کر ڈالا۔

کنگنا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’آج سے پندرہ سال قبل فلم گینگسٹر ریلیز ہوئی، جو میری کامیابی کا پہلا قدم تھی اور مجھے اسی کے ذریعے پہچان ملی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم گینگسٹر سے ڈیبیو کیا، جس کے بعد انہیں متعدد فلموں میں اداکاری دکھانے کا موقع بھی ملا۔

اداکارہ نے اپنی کامیابیوں کا موازنہ کنگ خان سے کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاہ رخ خان جی اور میری اب تک کی کامیابی  کی کہانی ایک جیسی ہے مگر اُن کا تعلق دہلی سے تھا اور وہ تعلیم یافتہ بھی تھے جبکہ اُن کے والدین بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتے تھے‘۔

کنگنا نے لکھا کہ ’جب میں انڈسٹری میں آئی تو میرے پاس تعلیم تھی اور نہ ہی مجھے انگریزی بولنا آتی تھی، میرا تعلق بھی ہماچل پردیش کے دور دراز گاؤں سے تھا، جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا بھی کیا‘۔

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کو صارفین نے اس بات پر آڑے ہاتھوں لیا کہ انہوں نے کنگ خان کے والد کا تعلق شوبز انڈسٹری سے بتایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر کنگنا سے سوالات کیے کہ شاہ رخ خان کے والد کا تعلق فلم سے کب تھا؟ وہ کب اور کس فلم میں آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ تقسیمِ برصغیر سے قبل شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان خیبرپختون خوا کے علاقے پشاور میں مقیم تھے۔ سنہ 1947 کے بعد وہ اپنے خاندان کے ساتھ دہلی منتقل ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے والد وکالت کے شبعے سے وابستہ تھے، 1980 میں کینسر کے مرض میں اُن کا انتقال ہوا، جس وقت میر تاج محمد دنیا سے رخصت ہوئے، شاہ رخ خان صرف 15 برس کے تھے۔ والد کے انتقال کے کئی سالوں بعد کنگ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

Comments

- Advertisement -