تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا سے متاثر ہونے والا باہمت مریض، تصویر کی حقیقت جان کر آپ بھی داد دیں گے

بھارتی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے اسپتال میں زیر علاج کرونا کے مریض کی ہمت اور عزم نے دنیا کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اڑیسہ کے شہر برہم پور کے ایک اسپتال میں داخل کرونا کے ماسک پہنے مریض کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔

ان تصاویر میں  ماسک لگائے اور چشمہ پہنے مریض نے اسپتال کے بیڈ پر کتاب پھیلائی ہوئیں ہیں اور وہ ہاتھ میں کیلکولیٹر لے کر بیٹھے مطالعے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ریاست اڑیسہ کے شہر برہم پور کے اسپتال کی ہے جہاں کرونا سے متاثرہ مریض علاج کے دوران چارٹرڈ اکاؤنٹس (سی اے) کے امتحانات کی تیاری میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تصویر اُس وقت کیمرے میں محفوظ کی گئی جب ضلعی مجسٹریٹ وجے کولینج اور کلکٹر نے اسپتال کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورت حال، ایمبولینس ڈرائیور گھناؤنا کام کرتے پکڑا گیا

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے ایک مریض نے اسپتال کے بستر پر کتابیں پھیلا رکھی ہیں جبکہ حفاظتی سوت (پی پی ای کٹس) پہنے تین افراد ان کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں۔ مجسٹریٹ نے یہ تصویر خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

وجے کولینج نے مریض کے جذبے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’کامیابی محض کوئی اتفاق نہیں ہے اس کے لیے بہت زیادہ محنت لگن کی ضرورت ہوتی ہے، میں نے اسپتال کے دورے کے موقع پر ایک ایسے مریض کو دیکھا جو سی اے کے امتحان کی تیاری میں مصروف تھا۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’لگن، محنت اور جستجو تکلیف ختم تو نہیں کرسکتی مگر اس کا احساس کم کرسکتی ہے، اس کے بعد کامیابی محض ایک تکلیف رہ جاتی ہے‘۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں