تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ہائی وے پر پُراسرار گدے، ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر

امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو کے ہائی وے پر پُراسرار گدوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوئی، جنہیں  ڈرائیورز نے اپنی مدد آپ کے تحت ہٹایا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  شکاگو ہائی وے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز نے جب شاہراہ پر گدے پڑے ہوئے دیکھے تو انہوں نے اپنی گاڑیاں کنارے پر کھڑی کر کے انہیں ہٹایا۔

ڈرائیورز نے بتایا کہ ان گدوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہورہی تھی کیونکہ گاڑیاں آگے نہیں جا رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا، ڈرائیورز نے ایکسپریس وے سے تقریباً 3 کے قریب گدے اٹھا کر انہیں کنارے پر کیا۔ گدوں کی وجہ سے سب سے زیادہ درمیانی لین میں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی۔

ایک ڈرائیور نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد راستے سے گدے ہٹانے کا فیصلہ کیا تو دیگر نے اُس کی تقلید کی اور اپنا بھی کردار ادا کیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ میٹرس ہائی وے پر آئے کہاں سے تھے۔ ٹریفک حکام کا ماننا ہے کہ کسی گاڑی میں انہیں بھر کر دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہوگا تو اسی دوران رسی ٹوٹنے سے گدے سڑک پر بکھر گئے ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -