The news is by your side.

Advertisement

پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے، محمد زبیر کا دعویٰ

کراچی کے حلقے این اے 249 پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 260 کے پریذائیڈنگ افسر کا فون بند ہے، دوسری جانب پریذائیڈنگ افسر فیاض احمد نے کہا ہے کہ نتیجہ جمع کرواکر دو روز بعد ابھی گھر آیا ہوں۔

ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیششن 260 اور 261 کے پریذائیڈنگ افسران نے فارم 45 جمع نہیں کروایا، دونوں پریذائیڈنگ افسر اپنا دفتر بند کرکے چلے گئے، نتیجہ جمع نہیں کروایا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دو پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی پولنگ ایجنٹ کو نہیں دی گئی، آدھے گھنٹے میں 40، 50 پولنگ اسٹیشن کے نتائج آجائیں گے، اتنا کم ٹرن آؤٹ ہوئے تو گنتی تیزی سے ہونی چاہیے تھی۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں پریذائیڈنگ افسر کا غائب ہونا عجیب بات ہے، جب تک صحیح ووٹوں کا اندراج نہیں ہوگا ہم یہاں موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک فارم 45 نہیں دیا جاتا ہم ڈی آر او آفس سے نہیں جائیں گے، کم ٹرن آؤٹ ہے ووٹ کی گنتی میں اتنا لمبا وقت نہیں لگنا چاہیے تھا، ہمیں 117 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 مل گئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں