جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

ڈیلیوری بوائز کے روپ میں واردات کرنے والے شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈیلیوری بوائز کا روپ دھار کر واردات کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں فوڈ ڈیلیوری بوائز کا روپ دھار کر وارداتیں کرنے والے ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، گزشتہ رات شہریوں نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہریوں نے دو ملزمان کو پکڑا، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ڈیلیوری بوائے کا روپ دھار کر شہریوں سے موبائل فون چھینتے تھے، دونوں ملزمان شہری سے چھینا جھپٹی کے بعد فرار ہورہے تھے۔

شہریوں نے ملزمان کو پکڑ کر مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، گولیاں، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں سید تحسین الدین اور خدا ڈنو شامل ہیں۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں