The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ کپ میں کیا تبدیلی ہونے جارہی ہے؟ آئی سی سی نے غور شروع کردیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پچاس اوور کے ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑھانے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 2023 کے ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، ورلڈ باڈی کے ممبران نے غیرملکی ویب سائٹ کو تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا انعقاد ہر پانچ سال بعد کیا جاتا ہے، 2019 کے ورلڈ کپ میں دس ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2023 سے 2031 تک 14 ٹیموں کے ورلڈ کپ میں کھیلنے پر غور کیا جارہا ہے، اس سے قبل تین ورلڈ کپ 2003، 2007، اور 2011 میں 14 ٹیمیں شرکت کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کو منتقل کرنے پر غور شروع

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیشِ نظر ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا مقام تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے اشارہ دیا تھا کہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اب ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ کے حکام نے کہا کہ ’اگر کرونا کی صورت حال بہتر نہیں ہوتی تو وہ مجبوراً متحدہ عرب امارات میں ایونٹ منتقل کردیں گے اور سیریز اُس وقت تک نہیں کھیلی جائے گی جب تک صورت حال معمول پر نہ آجائے‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں