تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ارطغرل غازی کے اداکار کا فیروز خان کے لیے پیغام، اپنی خواہش کا اظہار بھی کردیا

استنبول / کراچی: عثمانیہ سلطنت پر بنائے جانے والے شہرۂ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار نے پاکستانی نوجوان اداکار فیروز خان کے لیے پیغام جاری کردیا۔

ارطغرل غازی میں عبدالرحمان الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال عل نے افریقی ملک تنزانیہ سے فیروز خان کے لیے پیغام جاری کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک اداکار نے تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ، جس میں انہوں نے فیروز خان کو سلام (سلامتی بھیجی) کیا۔

اس ویڈیو میں جلال عل نے فیروز خان کے ساتھ تنزانیہ کاایک دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فیروز خان کی ارطغرل غازی کے اداکار سے ملاقات

اس ویڈیو کو فیروز خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا، جس میں ترک اداکار بچوں کے ساتھ موجود تھے۔

جلال عل نے فیروز خان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ’السلام وعلیکم‘ لکھا۔ اپنے ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’میرے بھائی فیروز کو تنزانیہ سے میرا سلام، انشاء اللہ اگلی بار تم بھی میرے ساتھ تنزانیہ آؤ گے اور ہم دونوں افریقا آکر پھول نچھاور کریں گے‘۔

ترک اداکار نے فیروز خان کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’تم اللہ کی امان میں رہو ، میں تم سے محبت کرتا ہوں ‘۔ اپنی بات ختم کرتے ہوئے جلال عل نے پاکستان کو بھی سلام بھیجا۔

جلال عل سے ملنے والی محبت پر فیروز خان نے بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -