The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے موسم میں اچانک تبدیلی، بادل چھاگئے، تیز ہوائیں چلنے لگیں

کراچی کے موسم میں اچانک تبدیل ہوگیا، بادل چھائے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچھ دیر بعد آندھی چلنے کا امکان ہے، شہر کے شمالی علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوا ہے، شہر میں 39 تا 49 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں محکمہ موسمیات نے مئی کے مہینے کے دوران معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مئی میں بارشوں کے دو سلسلے آئیں گے جبکہ مئی کے مہینے کے دوران وسطی پنجاب میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مئی میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آئیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں