تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم اور خاتون اوّل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شہباز گل نے لکھا کہ وزیراعظم اور وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم، خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کیے۔

اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللّہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی تھی، انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی، کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

وزیرِاعظم نے وفد سمیت مسجدِ نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں افطار بھی کیا اور نمازِ مغرب اور عشا ادا کی تھی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان ، معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر ہیں۔

Comments

- Advertisement -