تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’’کوئی کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوا تو ٹیم سے باہر کردیا جائے گا‘‘

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے دورے پر جانے والے کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوا تو اس کو ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم کے فزیو یوگیش پرمار نے کھلاڑیوں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں قرنطینہ ہونے سے پہلے سب کھلاڑی احتیاط کریں اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم 19 مئی سے ممبئی میں بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگی اس کے بعد انگلینڈ پہنچ کر کھلاڑیوں کو دس روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

یوگیش پرمار کے مطابق بائیو سیکیور ببل میں داخلے کے بعد بھارتی کھلاڑی، معاون عملہ اور ان کے اہلخانہ کے افراد کے پہلے روز ہی کورونا ٹیسٹ ہوں گے، اس کے علاوہ بی سی سی آئی کھلاڑیوں کے لیے ایک اسپیشل بائیو سیکیور ببل تیار کرنا چاہتا ہے ایسا اس لیے ہے کیونکہ دورے پر جارہے 20 کھلاڑی ملک کی مختلف ریاستوں سے ہیں اور کورونا کے معاملے میں سبھی ریاستوں کے حالات مختلف ہیں۔

بی سی سی آئی کے افسر کے مطابق بورڈ کھلاڑیوں کو ہدایت دے چکا ہے، کھلاڑیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ممبئی میں کورونا سے متاثر ہونے پر کسی بھی کھلاڑی کے لئے الگ سے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے اہلخانہ کے افراد کی بھی جانچ کی جائے گی، ممبئی سے انگلینڈ روانہ ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے دو ٹیسٹ منفی ہونا ضروری ہیں۔ اس سے یہ پتا کرنے کی کوشش کریں گے کہ بائیو سیکیورببل میں بغیر وائرس کے کھلاڑی آئے ہیں، بورڈ نے کھلاڑیوں سے پرائیوٹ کار اور ہوائی جہاز سے سفر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Comments

- Advertisement -