The news is by your side.

Advertisement

طورخم اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ طور پر رشوت لینے کی ویڈیو وائرل

خیبر: پاک افغان سرحد طورخم کے اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ طور پر مریض سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم کے اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مبینہ طور پر افغان مریض سے رشوت کا مطالبہ کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پاک افغان دوستی اسپتال کے آفس میں بنائی گئی، مریض کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقلی کے بدلے 10 ہزار روپے کا مطالبہ کیا گیا، لیڈی ڈاکٹر رقم دینے والے شخص سے موبائل فون کا مطالبہ بھی کرتی رہیں۔

ڈاکٹر کشمالہ طارق کا کہنا ہے کہ ویڈیو تین ماہ قبل میرے آفس میں خفیہ طور پر بنائی گئی، رقم دینے والا میرا جاننے والا ہے، میں نے موبائل خریدنے کے لیے ایڈوانس رقم دی تھی۔

دوسری جانب ویڈیو سامنے آنے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے معاملے کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے وفاقی وزارت صحت سے متعلقہ حکام کو ڈاکٹرکے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ڈاکٹر کو ای این ڈی رولز کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے علاج کی غرض سے آنے والے ہمارے مہمان ہیں، علاج کے لیے آنے والے افغان مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بہن بھائیوں کے ساتھ ایسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، الزام ثابت ہونے پر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں