The news is by your side.

Advertisement

جھنگ میں لڑکی مبینہ زیادتی اور تشدد سے جاں بحق

جھنگ: پنجاب کے ضلع جھنگ میں نوجوان لڑکی مبینہ زیادتی اور تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سہیلی نے کھانے پر گھر بلایا تھا، سہیلی کے شوہر نے لڑکی سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زبردستی زیادتی کی تھی اور زیورات و موبائل ‏لے کر دونوں فرار ہو گئے تھے۔‏

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع ‏میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی اور چوری اغواء جیسے معتدد مقدمات میں ملوث تھے۔ ‏ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں