تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جاری خلاف ورزیاں فوری بند کرے۔

قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل فلسطین میں جاری مظالم کو فوری بند کرے، اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہراتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے توسیعی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیلی حملے بند کرائے، اسرائیل فلسطین میں مقدس مقامات کی بے حرمتی فوری بند کرے۔

او آئی سی کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیل فلسطین میں حالات مزید خراب کرنے سے باز رہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین میں جارحیت پرعالمی برادری فوری حرکت میں آئے، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، اسرائیل طاقت کے استعمال کو فوری بند کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے، جارحیت کرنے والے اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ایک صف میں نہ کھڑا کیا جائے، پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید افراد کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -