کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معمول کے دفتری اوقات کار بحال کردیے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 مئی سے بینکوں کے دفتری اوقات بحال ہوجائیں گے، بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلیں گے۔
بینکوں میں نماز، دوپہر کے کھانے کا وقفہ ڈیڑھ سے سوا دو بجے تک ہوگا۔
- Advertisement -
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے جس میں نماز، دوپہر کے کھانے کا وقفہ ایک بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگا۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنئیں۔