منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے مہاتیر محمد کا رابطہ، فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین کی سنگین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفونک گفتگو میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور نہتے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملوں کو شرمناک قرار دیا۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیلی میزائل حملوں کی بھی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور

انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستانی قوم کے اضطراب سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں