تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع برخان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے، ماہرین نے جاندران ایکس فور کنوئیں کی ڈرل اور ٹیسٹنگ کی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں کی 1200 میٹر گہرائی تک ڈرل کی گئی، ابتدائی جانچ میں 7.08 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کنوئیں سے 0.55 بیرل یومیہ خام تیل ملا ہے، یہ کامیابی نئی دریافت پر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں او جی ڈی سی ایل نے کے پی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے، گیس کے نئے ذخائر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دریافت ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -