تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کی ادائیگی سے متعلق اہم ہدایات

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کو صرف ویکسین لگوانے یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں تک محدود کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے جو شرائط رمضان کے دوران مقرر کی گئی تھیں وہ برقرار رہیں گی اور رمضان سے پہلے والی سہولت بحال نہیں ہوں گی۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ مسجد الحرام میں نماز ادا کرنا چاہتے ہوں یا عمرے کے خواہشمند ہوں انہیں توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

بیان کے مطابق اجازت نامہ اس شخص کو دیا جائے گا جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو یا ایک خوراک لینے کے بعد 14 دن گزر چکے ہوں، کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والوں کو بھی اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران ان شرائط پر اجازت نامے جاری کیے گئے آئندہ بھی انہی تین زمروں میں شامل افراد کو اجازت نامے دیے جائیں گے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز کا اجازت نامہ جاری کرنے کی واحد شرط یہ تھی کہ امیدوار کووڈ 19 سے متاثر نہ ہو، اب رمضان سے پہلے والی سہولت بحال نہیں ہوگی۔

وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ رمضان کے دوران عمرے کا اجازت نامہ صرف ایک بار جاری کیا جا رہا تھا، آئندہ ہر پندرہ روز بعد اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا۔

Comments

- Advertisement -