منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

حکومت کا ویکسینیشن میں اساتذہ کو ترجیح دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ویکسینیشن میں اساتذہ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت نے ویکسینیشن میں اساتذہ کا ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہدف ہے کہ امتحانات میں شریک اساتذہ کی ویکسینیشن کی جائے۔

ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی فوری ویکسینیشن کا فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے مطابق اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر انسداد کورونا ویکسین کی 47 لاکھ 47 ہزار 33 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

وزرات صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں 36 لاکھ 47 ہزار 933 افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے جن میں سے 11 لاکھ 56 ہزار 893 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی اور 24 لاکھ 91 ہزار 40 افراد کی جزوی ویکیسن ہوئی، پہلی ڈوز لگ چکی، گزشتہ روز 2 لاکھ 11 ہزار 986 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

اسلام آباد میں ابھی تک سوا دو لاکھ کے قریب افراد کو ویکیسن لگائی جا چکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں