تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

معروف ریسلر پاکستان آنے کے لیے تیار

کراچی: ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر کرٹ اینگل پاکستان آنے کے لیے آمادہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیم ریسلر کرٹ اینگل آئندہ سال کراچی میں ہونے والی چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، کرٹ اینگل ڈبلیو ڈبلیو ای کے کئی بڑے ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔

کرٹ اینگل نے رنگ میں کئی معروف ریسلرز کو شکست دی جن میں جان سینا، بیرن کوربن، ٹرپل ایچ، دی ایج ودیگر شامل ہیں، وہ متعدد مرتبہ یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمپئن بھی رہے۔

Kurt Angle Posts Interesting Teaser Video - Wrestling Inc.

کرٹ اینگل گزشتہ دنوں اپنے بیٹے کے ہمراہ بھی رنگ میں اترے تھے اور انہوں نے اس میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں ریسلنگ کے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسلر رے میسٹریو، کرس ماسٹرز، ٹونی آئرن، مائیک ڈی، اینجل بلائک، ارکاس بادشاہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔

Kurt Angle says Jason Jordan was on his way to being a main eventer in WWE  before suffering serious neck injury

قبل ازیں 2017 میں بھی پاکستان میں ریسلنگ کے مقابلے ہوئے تھے جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق بین البراعظمی چیمپیئنز کالیٹو اور ویڈ بیرٹ نے شرکت کی تھی۔ کارلیٹو نے 2004 میں امریکی چیمپئن شپ کے اپنے پہلے ہی مقابلے میں جان سینا کو شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -