The news is by your side.

Advertisement

آئی جی سندھ کی ہدایت پر 55 پولیس اہلکار معطل

نوابشاہ : آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایس ایس پی نوابشاہ نے پولیس کے 55 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ 55 اہلکاروں کو سپریم کورٹ کے حکم اور آئی جی سندھ کی ہدایات کے مطابق برطرف کیا گیا ہے۔

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس تنویر حسین کا کہنا تھا کہ برطرف اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، برطرف اہلکاروں پر 2014 میں سفارشی بنیاد پر بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں