جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

موچکو کے قریب نیوی اور پولیس اہلکار کی لڑائی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

حب ریور روڈ موچکو کے قریب نیوی اور پولیس اہلکار کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حب ریور روڈ موچکو کے قریب ہاکس بے جانے والے نیوی اہلکار اور پولیس اہلکار کی لڑائی ہوگئی، نیوی کے اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تان لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوی اور پولیس اہلکاروں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے وار کیے۔

پولیس کے مطابق نیوی کا افسر فیملی کے ہمراہ ہاکس بے جارہا تھا، ایس او پیز کے تحت افسر کو ہاکس بے جانے سے روکا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاکس بے جانے سے روکے جانے پر نیوی اہلکاروں اور پولیس کے درمیان جھگڑا ہوا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیاں عائد ہیں نیوی کا افسر اپنی فیملی کے ہمراہ ہاکس بے جانا چاہتا تھا، تلخ کلامی کے بعد قریبی چوکیوں سے نیوی کے دیگر اہلکار پہنچے اور لڑائی ہوئی۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں دیکھا جارہا ہے کہ غلطی کس کی ہے اور قصور وار کون ہے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں