بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

امریکا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: امریکا کی مغربی ریاست نیو اڈا میں لاس ویگاس کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

نیلس ایئرفورس بیس کے حکام کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر بیس کے جنوبی کنارے کے باہر گر کر تباہ ہوا۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق طیارہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی ڈریکن کی زیر ملکیت تھا جس کا نیلس ایئرفورس بیس سے ہوائی مدد فراہم کرنے کا معاہدہ تھا۔

حکام کی جانب سے پائلٹ کی شناخت تاحال جاری نہیں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے جہاز میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں‌ طیارہ گر کر تباہ، ہلاکت کی تصدیق

کے ٹی این وی ٹی وی اسٹیشن کے مطابق اس ہوائی اڈے کو فوجی اور ٹھیکیداروں کی زیر ملکیت ہوائی جہازوں کے ذریعے کی جانے والی مشقوں اور تربیتی عمل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے رچمنڈ میں اتوار کی صبح چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ ایک انجن کے طیارے ایروٹک A240 کو اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد حادثہ پیش آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں