تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

انتہائی مضر صحت کیمیکل سے بھرا جہاز بلوچستان کے ساحل پر لنگر انداز

حب: انٹرپول کی وارننگ کے باوجود بلوچستان کے ساحل گڈانی کے شپ یارڈ پر انتہائی مضرِ صحت کیمیکل سے بھرے بحری جہاز کو دھوکا دہی سے لنگر انداز کردیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرپول نے انتہائی مضرِ صحت کیمیکل سے لدے جہاز سے متعلق پاکستانی حکام کو 22 اپریل کو آگاہ کیا تھا۔

انٹرپول نے بتایا تھا کہ مذکورہ جہاز کو بھارت اور بنگلادیش میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اپریل کے آخری ہفتے میں اس کا نام تبدیل کر کے رخ بلوچستان کے ساحلی علاقے کی طرف موڑا گیا۔

کپتان نے تیس اپریل کو جہاز گڈانی پہنچا کر لنگر انداز کیا۔ بلوچستان کی ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی نے  جہاز پر کام روک دیا اور کیمیکل کے نمونے حاصل کر کے انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا۔

ای پی اےبلوچستان ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کو جہاز کو این او سی جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -