تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کراچی، ماسک نہ پہننے والے شہریوں‌ پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی: شہر قائد میں فیس ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع جنوبی کی انتظامیہ نے گھر سے باہر ماسک کے بغیر نکلنے والے شہریوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظامیہ نے کرونا ایس او پیز کی دیگر خلاف ورزیاں کرنے والے شہریوں کے خلاف وبائی ایکٹ کے تحد مقدمات قائم کرنے اور جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ماسک نہ پہننے پر تیس سے زائد شہریوں پر جرمانہ عائد کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے برنس روڈ، کلفٹن,صدر، ڈیفنس میں قائم بیکری، ملک شاپ، ریسٹورنٹس کے عملے کو ماسک کے بغیر دیکھ کر مالکان کے خلاف جرمانہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریسٹورنٹ، بیکری، ملک شاپ کے مالکان اپنے عملے کو ماسک لازمی پہنائیں اور ایس او پیز پر عمل کروائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور اُن پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 7 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ ایک دکان مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -