تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شان شاہد کا بیٹیوں کے لیے محبت بھرا پیغام

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے بیٹیوں کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکار شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی اور بیٹیوں کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی تصویر میں اداکار نے اپنی بیٹی کو اٹھایا ہوا ہے اور اسے انتہائی شفقت اور محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں شان نے لکھا کہ ’سب سے خوبصورت رشتہ باپ اور بیٹی کا ہوتا ہے، بیٹیاں اللہ کی جانب سے عطا کردہ خاص تحفہ ہوتا ہے۔‘

شان نے لکھا کہ ‘بیٹیاں دلوں میں گھر بناتی ہیں اور ہمیشہ کے لیے اس میں قیام پذیر ہوجاتی ہیں۔‘

اداکار نے دنیا کی تمام بیٹیوں کے لے دعا بھی کی، واضح رہے کہ شان شاہد کی چار بیٹیاں ہیں جن کے نام رائے، بہشت بریں، شاہ بانو اور فاطمہ شاہد ہیں۔

Comments

- Advertisement -