تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 14 جون تک برقرار رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹٰیکسز میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر رہے گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے فی لیٹر رہے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے مسلسل دوسرے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اوگرا نے اس بار بھی فی لیٹر 8 روپے 86 پیسے تک قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ مہنگائی کے خلاف وزیراعظم کے اقدامات کے تسلسل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -